کیپ ٹائون: منکی پاکس سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔جنوبی افریقہ میں منکی پاکس سے دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کاکہناہے کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں منکی پاکس سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔
جنوبی افریقہ میں مئی سے اب تک منکی پاکس کے 5 کیس سامنے آچکے ہیں۔منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بخار، سردرد، سوجن، کمر اور پٹھوں میں درد شامل ہیں۔
منکی پاکس قریبی رابطے کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔