افواہوں کے بادل چھٹ گئے ، سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ایک ہی دن 73، 74 ، 75 اور 76 کی حدیں بحال 

افواہوں کے بادل چھٹ گئے ، سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ایک ہی دن 73، 74 ، 75 اور 76 کی حدیں بحال 

کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی سے نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔  ہنڈریڈ انڈیکس 3410 پوائنٹس بڑھ کر 76208 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 73 , 74 , 75 اور 76 ہزار پوائنٹس کی چار حدیں ایک ساتھ بحال ہوگئیں۔  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی سب سے بڑی 3400 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ۔ 

سٹاک مارکیٹ میں افواہوں کے بادل چھٹ گئے۔۔بجٹ کے بعد پہلے روز میں اسٹاک مارکیٹ تیزی دیکھی گئی ۔ اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرکے بند ہوگئی۔ 

مصنف کے بارے میں