اسلام آباد : بجٹ منظوری سے پہلےسیاسی میدان میں بڑی ہلچل ہوئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
شہبازشریف کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کو سراہا۔شہبازشریف نے سیاسی مسائل کےحل کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے جے یو آئی سے بجٹ کی حمایت کی بھی درخواست کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے شہبازشریف سے گلے شکوے بھی کیے۔