خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی عبوری ضمانت میں پندرہ جون تک کی توسیع

 خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی عبوری ضمانت میں پندرہ جون تک کی توسیع

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں نامزد پی ٹی آئی وکلاء کی عبوری ضمانت میں پندرہ جون تک کی توسیع کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکلا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت مقدمے میں نامزد عثمان ریاض گِل اور دیگر پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ وائس چیئرمین اسلام آباد بار قاضی عادل مقدمے میں نامزد بار ممبران کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیش میں شامل نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں پندرہ جون تک توسیع کردی۔

مصنف کے بارے میں