کالعدم TTP کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر بلوچستان آپریشن کے دوران پکڑا گیا

12:52 PM, 13 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: سکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں  بڑے انٹیلیجنس  آپریشن کے دوران  کالعدم ٹی ٹی پی    کے مراکز قائم  کرنے کی کوشش ناکام بنادی، انٹیلی جنس آپریشن میں متعددخطرناک  دہشت گرد پکڑے گئے۔

قانون نافذکرنےوالےاداروں کا انٹیلیجنس پرمبنی کامیاب آپریشن ، کئی خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے۔ پکڑے جانے والوں میں TTP خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں۔ پکڑےگئےکمانڈرمختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

مزید تفتیش جاری،  ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی تَوقع ہے۔ کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا  ثبوت ہے۔

مزیدخبریں