سی ڈی اے نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کر دیا

 سی ڈی اے نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کر دیا

اسلام آباد: سی ڈی اے نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹیریٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بیلف کو دفتر ڈی سیل کرنے کیلئے بھیج دیا۔

 مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کرنے پر عدالت کو اگاہ کرنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں عدالتی حکم پر پی ٹی آئی آفس ڈی سیل کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کر دیا، عدالت نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس سمن رفت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹیریٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، سیکرٹیریٹ ڈی سیل نہ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں