اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 3 ہزار پوائنٹس کی تیزی، 75880 پوائنٹس پر پہنچ گیا

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 3 ہزار پوائنٹس کی تیزی، 75880 پوائنٹس پر پہنچ گیا

کراچی: وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی  دیکھی گئی ہے، تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 3 ہزار پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 73 , 74 اور 75 ہزار پوائنٹس کی تین حدیں ایک ساتھ بحال  ہو گئیں ، 100 انڈیکس 3082پوائنٹس بڑھ کر  75880 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

سرمایہ کار فائلرز پر کیپٹل گین ٹیکس میں اضافہ نہ ہونا اور ڈیویڈنڈ پر ٹیکس نہ لگنا مارکیٹ کیلئے مثبت قرار دے رہے ہیں، 1500 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کے اعلان کا بھی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا جبکہ سمینٹ ، ایل اینڈ گیس اور ایی ٹی سیکٹر میں زبردست تیزی دکھنے کو ملی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں