اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔
اجلاس میں موجود پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے اُنکی حمایت کی، پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا بطور چیئرمین نام پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان اور جمیعت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطاء الرحمن نے تجویز کیا۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر رانا محمودالحسن اور ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان نے تائید کی۔
اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی امور خارجہ ایک موثر تھنک ٹینک کا کردار ادا کرے گی۔