استحکام پاکستان پارٹی کا  انتخابات کے  حوالے سے اہم فیصلہ

09:53 PM, 13 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ حال ہی میں قائم ہونے والی جماعت استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس  ہوا جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔اجلاس میں عامر کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعید اکبر نوانی، شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ نے شرکت کی۔

پارٹی کے  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا استحکام پاکستان پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لے گی۔پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھ ملکی مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے پارٹی عہدیداران کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں