انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

کراچی:انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا ،جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 287 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ 300 روپے پر آگئی ۔

مصنف کے بارے میں