راجستھان: دولہا گاڑی میں بیٹھ کر بارات لینے پہنچے یا گھوڑے پر اس پر تو کسی کوکوئی حیرانی نہیں ہوتی لیکن اگر دولہا ٹریکٹر پراپنی دلہنیا لینے کے پہنچ جائے تو یہ توحیرانی کی بات ہوگی ہی۔ بھارت کی ریاست راجستھان میں ایسی انوکھی بارات کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے دولہا دولہن کو ٹریکٹر پر لینے کےلیے پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا پرکاش چوھری 51 ٹریکٹروں پر اپنی بارات لے کر پہنچا تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دولہا کاکہنا تھا کہ ہمارے خاندان میں 20 سے 30 ٹریکٹر ہیں جبکہ دوستوں کی مدد سے 51 کا انتظام کیا۔ میرے خاندان کا سب سے بڑا پیشہ کھیتی باڑی ہے اور ہر کوئی زراعت سے وابستہ ہے اور ٹریکٹر کو کسان کی پہچان بھی سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 51 ٹریکٹروں پر 200 سے زائد باراتی 51 کلومیٹر دور گاؤں بارات لے کر پہنچے تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔