بلاوجہ انتظار، لوگوں نے وقت کی قدر کرنا کم کردی:ماہ نور بلوچ کا شکوہ

بلاوجہ انتظار، لوگوں نے وقت کی قدر کرنا کم کردی:ماہ نور بلوچ کا شکوہ

لاہور:پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے شکوہ کیا ہے کہ تین دہائیوں میں سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ  لوگوں نے وقت کی قدر کرنا کم کر دی ہے، سیٹ پر بیٹھ کر اداکاروں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ماہ نور بلوچ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا  اب اور پہلے کے دور میں بہت فرق ہے، اب لوگوں نے وقت کی قدر کرنی چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کرنے کی اخلاقیات میں واضح کمی آئی ۔ یہی وجہ ہے کہ پروفیشنلزم کم محسوس ہوتا ہے۔  اگر میں سیٹ پر5 منٹ بھی دیر سے پہنچوں تو مجھے سٹریس ہونے لگتا ہے  بہت دیر ہو گئی مگر اب سیٹ پر صبح پہنچ کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔  یہاں تک کہ چار، چار گھنٹے بھی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا نا صرف خواتین بلکہ مردوں کی وجہ سے بھی بلاوجہ انتظار کرنا پڑتا ہے جو کوفت کا باعث ہے، بلا وجہ انتظار کی وجہ سے سسٹم بھی خراب ہو جاتا ہے اور نہ انرجی رہتی ہے کہ انسان اپنا بہترین کام دے سکے۔

مصنف کے بارے میں