آرمی چیف اور فیملی کا ڈیٹا لیکس ، چیئرمین نادرا نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیا 

04:16 PM, 13 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آرمی چیف کی فیملی کا ڈیٹا لیکس کی تحقیقات کے بعد چیئرمین نادرا طارق ملک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین نادرا نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ کے بعد وزیراعظم نے چیرمین نادرا کو طلب کیا ہے ۔چیئرمین نادرا کا استعفی منظور ہو گا یا کام جاری رکھیں گے ،فیصلہ وزیراعظم کریں گے ۔وزیراعظم اور چیئرمین نادرا کی ملاقات جاری  ہے۔

چیئرمین نادرا کیخلاف آرمی چیف اور ان کی فیملی کا نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے اور نادرا کارڈز کنٹریکٹ کی انکوائری جاری تھی۔ 

مزیدخبریں