ایک آم تین لاکھ روپے کا، دنیا کے مہنگے ترین آم کی خصوصیات جانئیے

02:57 PM, 13 Jun, 2023

دبئی: دنیا کے سب سے مہنگا آم Miyazaki mango  جو کہ  "Egg of the Sun" کے نام سے بھی مشہور ہے، مارکیٹ میں 9 لاکھ سےزائد روپوں  میں دستیاب ہے۔ 

 میازاکی آم دیگر عام آموں سے   صرف قیمت میں ہی نہیں  بلکہ کئی اور  پہلووں میں بھی مختلف ہے۔ویسے تو آموں کا رنگ پیلا یا سبز دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اس آم کا رنگ دیگر  آموں سے مختلف  سرخ جامنی ہے۔ میازاکی آم   کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ اس کا وزن 350  گرام  ہے جو 900 گرام تک  بھی بڑھ سکتا ہے، یہ دوسرے آموں کے  اوسط وزن سے زیادہ ہے۔

 اس آم کی پیداوار کا طریقہ کاربھی عام آموں کی پیداوار سے مختلف ہے ۔  اس کو دی جانے والی  متاثر کن سطح کی دیکھ بھال اور اس کی افزائش کا پیچیدہ عمل اس قسم کو ایک مہنگا آم بنا دیتا ہے۔

  بتایا جاتا ہے کہ چند سال پہلے یہ منفرد اور خوبصورت آم صرف جاپان کے شہر میازاکی میں پایا جاتا تھا اور یہیں سے فروخت کیا جاتا تھا لیکن اب یہ قسم ہندوستان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور فلپائن میں  بھی دستیاب ہے۔ 

  میازاکی آم کو مقبولیت تو حالیہ دور میں  ملی لیکن  اصل میں  یہ 'اِروِن' آم کی ایک قسم ہے جو 1940 کی دہائی میں فلوریڈا میں تیار کی گئی تھی۔ اس کے بعد  1980کی دہائی میں چند جاپانی کسانوں نے میازاکی آم کی کاشت شروع کی اور اسے میازاکی آم کا نام دیا۔

یہ آم خصوصی طور پر جنوبی جاپان  میں واقع میازاکی شہر میں اگائے جاتے ہیں۔ میازاکی ایک ایسا شہر ہے جہاں کئی  پھلوں کی پیدوارہوتی ہے  لیکن اس کی آب و ہوا خاص طور پر ان آموں کے لیے بہترین ہے۔ 

ماہرین کے مطابق آم کی اس قسم کو گرم موسم، وافر بارش اور طویل سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے جو میازاکی شہر  اسے پیش کرتا ہے ۔جاپانی کسان بہترین ممکنہ پھل حاصل کرنے کے لیے آم کے درختوں کو ڈھکے ہوئے گرین ہاؤسز کے اندر کنٹرول شدہ حالات میں رکھتے ہیں تاکہ زیادہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکیں۔

میازاکی آم کی  کاشت اپریل اور اگست کے درمیان ہوتی ہے۔  پھل پک کے تیار ہونے کے بعد  نیلامی کے لیے لگا دیا جاتا ہے جہاں بڑے تقسیم کار ان پر بولی لگاتے ہیں۔ میازاکی آم کی قیمت 50 ڈالر فی آم ہے لیکن کچھ نیلامیوں میں ایک پھل 2000  ڈالر تک بھی بیچا جاتا ہے۔ 

 میازاکی آم کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ آم دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

مزیدخبریں