چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد علی افضل ساہی گرفتار 

01:30 PM, 13 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

علی افضل ساہی کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی نے بتایا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علی افضل ساہی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔

           

مزیدخبریں