لاہور: سٹی رائیونڈ میں 22سالہ لڑکی نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ رائیونڈ میں 22سالہ لڑکی ماریہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر چوہے مار گولیاں کھالیں۔ ماریہ کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔