کیف: وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریح میں شہری عمارتوں پر روس کی طرف سے "بڑے میزائل حملے" میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
دنیپروپیٹروسک کے گورنرسرہی لیزاک نے کہا کہ منگل کی صبح ہونے والے حملے میں شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے والوں میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت بھی شامل تھی۔
لیزاک نے منگل کی صبح ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا "کریوی ریح پر ایک زبردست میزائل حملہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد کی موت ہو گئی اور25 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک پانچ منزلہ عمارت تباہ ہوگئی۔"
کریوی کے میئر اولیکسنڈر ولکول نے بعد ازاں مرنے والوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کر کے چھ افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع دی اور کہا کہ کہ ممکنہ طور پر حملے میں متاثر ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔
Чергові ракети терористів, російські вбивці продовжують свою війну проти житлових будинків, звичайних міст і людей. На жаль, є загиблі, є поранені. Рятувальна операція у Кривому Розі триває. Мої співчуття усім, хто втратив рідних! Ніколи не буде прощення ???????? терористам, і за кожну… pic.twitter.com/0uxN8wyk8M
— Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) June 13, 2023
یوکرین کی فوجی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کیف بھی منگل کی صبح میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں آیا لیکن فضائی دفاعی نظام نے شہر کی طرف جانے والی تمام اشیاء کو تباہ کر دیا۔
کیف شہر کی فوجی انتظامیہ نے کہا "ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دشمن نے kh-101/555کروز میزائل کا استعمال کیا۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ کیف کے ارد گرد کی فضائی حدود میں دشمن کے تمام اہداف کا سراغ لگایا گیا اور انہیں فضائی دفاع کے ذرائع نے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یوکرین کی اعلیٰ فوجی کمان نے کہا کہ فضائیہ نے منگل کو یوکرین کے خلاف روس کے داغے گئے 14 کروز میزائلوں میں سے 10 اور ایرانی ساختہ چار ڈرونز میں سے ایک کو تباہ کر دیا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کریوی ریح کو کتنے میزائل مارے گئے اور ڈرون نے اپنے اہداف کو کہاں نشانہ بنایا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کریوی ریح میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ روسی "دہشت گردوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا" اور "ان کے داغے گئے ہر میزائل کا جوابدہ ٹھہرایا جائے گا"۔