بپر جوائے کیٹگری تھری میں تبدیل ، آندھی کی رفتار 170 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی

12:08 PM, 13 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سمندری طوفان بپرجوائے کیٹگری تھری کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے ساتھ چلنے والی تیز ہواؤں کی رفتار کم ہوکر140 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ اور آندھی کی رفتار 170 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے470 کلو میٹر جنوب میں،ٹھٹھہ سے 460 کلو میٹر جنوب میں اور اوڑمارہ سے 570 کلو میٹر جنوب مشرق میں پہنچ گیا ہے۔

توقع ہے کہ طوفان بدھ تک شمال کی طرف بڑھتا رہے گا اور جمعرات کی سہ پہر مشرق کی طرف مڑ کر کیٹی بندر، سندھ کی ساحلی پٹی اوربھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپار کر، کراچی، میرپور خاص، عمر کوٹ، حیدر آباد، اوڑمارہ، ٹنڈوالہ یار خان اور ٹنڈومحمدخان شامل ہیں۔

مزیدخبریں