تحریک انصاف کی رہنما شبنم جہانگیر دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

 تحریک انصاف کی رہنما شبنم جہانگیر دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
سورس: File

کراچی: پاکستان تحریک انصاف  کی ویمن ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو  دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شبنم جہانگیر  کے پاس دبئی کا بزنس ویزا موجود تھا اور وہ کراچی سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہی تھیں کہ اس دوران انہیں  امیگریشن کاؤنٹر سے  گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ شبنم جہانگیر 9 مئی کو کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں درج ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھیںاور اسی کیس کے پیش نظر ان  کا نام ایف آئی اے کی سٹاپ لسٹ میں موجود تھا ۔

مصنف کے بارے میں