ای سی سی نے بجلی 7 روپے 91 پیسے  فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

11:31 PM, 13 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دے دی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 3 ارب 44 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ  بھی منظورکر لی ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ملک بھر میں گھی 300 روپے فی کلو فراہم کیا جائے گا جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ 

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج میں 30جون تک توسیع کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  چار طیاروں کی لیز پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس کی 1.58 ارب کی ادائیگی کی منظوری بھی دی۔  

اجلاس کے بعد گفتگوکرتے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا نے بجلی سات روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی اور حکومت مرحلہ وار بجلی مہنگی کرے گی۔ 

مزیدخبریں