لاہور: صوبائی وزیر عطا تارڑ کی موجودگی اور ایوان سے نہ جانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ایک مرتبہ پھر بجٹ اجلاس روک دیا ہے۔ پرویز الہٰی نے رولنگ دی ہے کہ اگر عطا تارڑ باہر نہیں جائیں گے تو اجلاس نہیں ہوگا۔
6 گھنٹے کی تاخیر سے اجلاس شروع ہوا تو چودھری ظہیر الدین نے عطا تارڑ کیا تو سپیکر پرویز الہٰی نے رولنگ دی کہ عطا تارڑ باہر جائیں ۔ سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو بلا کر عطا تارڑ کو باہر لے جانے کا کہا۔
سپیکر کی رولنگ کے خلاف حکومتی ارکان کھڑے ہوگئے اور عطا تارڑ کے سامنے آگئے اس پر سپیکر نے اجلاس میں 10 منٹ کا وقفہ کیا اور کہا کہ اگر عطا تارڑ نہ گئے تو اجلاس ملتوی کردوں گا۔
اپوزیشن ارکان اجلاس میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ۔عطاء اللہ تارڑ کو باہر نکالو کے نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔