پنجاب اسمبلی کے معاملہ پر عمران خان آن بورڈ ہیں، عطا تارڑ کو ایوان سے جانا ہوگا: سبطین خان 

09:41 PM, 13 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : اپوزیشن لیڈر سبطین علی خان کا کہنا ہے کہ عطاءتارڑ کو اسمبلی میں بیٹھنے کا اتنا شوق ہے تو  صوبائی اسمبلی کے الیکشن ہو رہے ہیں ان میں شرکت کریں  اور جیت کر ایوان میں آجائیں ۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی ایوان میں آئیں گئے تو اجلاس ہوگا اگر وہ نہیں آتے تو لائحہ عمل بنائیں گے۔ہم سپیکر اسمبلی کی رولنگ کے ساتھ کھڑے ہیں عطارڑ کو باہر جانا ہوگا ۔عمران خان بجٹ اجلاس کے حوالے سے آن بورڈ ہیں۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ ایم پی اے نہیں ہیں تاہم صوبائی وزیر ہیں جس کی وجہ سے وہ ایوان میں بیٹھے تھے ۔ ان کی موجودگی پر چودھری ظہیرالدین نے اعتراض کیا تو سپیکر پرویز الہٰی نے رولنگ دی کہ عطا تارڑ باہر جائیں ۔ سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو بلا کر عطا تارڑ کو باہر لے جانے کا کہا۔

سپیکر کی رولنگ کے خلاف حکومتی ارکان کھڑے ہوگئے اور عطا تارڑ کے سامنے آگئے  اس پر سپیکر نے اجلاس میں 10 منٹ کا وقفہ کیا اور کہا کہ اگر عطا تارڑ نہ گئے تو اجلاس ملتوی کردوں گا۔ 

مزیدخبریں