لاہور: پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی شروع نہیں ہوسکا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔ سپیکر پرویز الہیٰ اجلاس شروع کرنے میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق بجٹ اجلاس آج دو بجے شروع ہونا تھا لیکن اجلاس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکار ہے حکومت کی جانب سے معاہدے کے ڈرافٹ کی تیاری جاری رہی ہے۔
اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا ۔ سپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،سپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے۔
چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پر آئی جی پولیس کو معافی مانگنا ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں ۔ اپوزیشن لیڈر سبطین خان کے مطابق تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے ۔