اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکش کمشنر ہر ہفتے مریم اور حمزہ سے ملاقات کرتا ہے اور ان سے ہدایات لیتا ہے۔
بنی گالا میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا جوحکم واشنگٹن سےآئےگاوہ انہوں نے ماننا ہے۔ موجودہ حکمران ایک ایجنڈےکےتحت آئےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ پیسوں کے غلام ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے اربوں روپے باہر پڑے ہوئے ہیں۔ پولیس کے ذریعے مخالفین پر کیسز بنانے ہیں ۔آج صحافیوں کو ٹیلی فون کر کے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دھاندلی سے الیکشن جیتنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ ان امریکی غلاموں کو روس سے تیل لینے کی جرات نہیں۔ بھارت میں 25 روپے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی۔ لوڈشیڈنگ میں بھی بہت اضافہ ہوچکاہے۔