الیکشن کمیشن نے آئین کیخلاف فیصلہ دیا،منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا جائے: عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے 

06:39 PM, 13 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی  قرار دیا جائے اور ان ارکان کو ڈی سیٹ کیا جائے۔ 

پی ٹی آئی نے درخواست  میں  موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز کو خارج کیا۔  الیکشن کمیشن کا منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز خارج کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے ۔پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے۔ الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کیلئے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن اور راجہ ریاض کو فریق بنایا ہے۔

مزیدخبریں