پوپ فرانس سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر 

05:47 PM, 13 Jun, 2022

ویٹی کن سٹی :پوپ فرانسس نے اپنے ایک خطاب میں ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو اور جنوبی سوڈان کے عوام سے باقاعدہ معذرت کی ہے۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق اس معذرت کی وجہ خرابی صحت کے باعث پاپائے روم کے ان دونوں ممالک کے طے شدہ دورے کی منسوخی بنی۔ ویٹیکن کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا گیا تھا کہ پوپ فرانسس کے گھٹنے کی تکلیف کے باعث ان کا ان دونوں افریقی ممالک کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 پچاسی سالہ پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس دورے کے ملتوی کیے جانے کا افسوس ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی ان ممالک کا دورہ کر سکیں گے۔ 

ویٹیکن کے ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کو ہر ہفتے کئی انجیکشن لگائے جا رہے ہیں اور ان کی فزیو تھیراپی بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں