لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما صنور علی گوگی نے کہا کہ اپنے علاقے میں وہ تمام کرم کرنا چاہتا ہوں جو اب تک نہیں دیکھے ،گزشتہ پانچ سال سے صاف ستھری سیاست کر رہا ہوں اور سیاست کو عبادت سمجھ کر تا ہوں ۔
پاکستان تحریک انصاف پی پی 205 کے صوبائی رہنما صنور علی گوگی کا کہنا تھا پاکستان کے سارے سیاستدان ایک طرف کھڑے ہیں اور عمران خان اکیلا ان سب کا مقابلہ کر رہا ہے، پھر بھی اس مقابلے میں عمران خان چھایا ہوا ہے۔ ایسی قسمت لے کر بہت کم لیڈر پیدا ہوتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان میڈیا راٹرز کلب ملک امدادالہی سے ملاقات کے دوران کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیارے علاقے میں پانچ سال سے سیاست کر رہا ہوں میں صاف ستھری سیاست کا حامی ہو اور سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہےجب انسان کسی انسان کی مدد وحاجت روائی کرتاہے تو فطری طور پر دونوں کے درمیان اخوت وبھائی چارگی کے جذبات پیدا ہوتے اورالفت ومحبت پروان چڑھنے لگتے ہیں ۔
ایک دوسرے کے کام آنا اچھے معاشرہ کی تشکیل کا نقطہ ٔ آغاز ہوتا ہے۔جن معاشروں میں انفرادی، اجتماعی، ریاستی اور قومی سطح پر انسانوں میں درد مندی، خدمتِ خلق اور انسانی فلاح و بہبود کا جذبہ نظری ، فکری اور عملی طور پر مروج ہے وہ معاشرہ مجموعی طور پر دن دْگنی رات چوگنی ترقی و خوشحالی کے زینے آسانی سے چڑھ رہے ہیں۔