اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں شہریار آفریدی شامل تفتیش ہو گئے ہیں البتہ اسد عمر ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزمان کے وکلاءعدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ابھی کچھ ملزمان راستے میں ہیں۔
سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر ابھی تک تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے جبکہ شہریار آفریدی شامل تفتیش ہوگئے ہیں جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ تھانے کے حساب سے ضمانتوں کی درخواستوں پر بحث رکھ لیتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت پر بحث 10 بجے کریں گے جبکہ اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا شہریار آفریدی شامل تفتیش ہوئے ہیں، تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ جی شامل تفتیش ہوگئے ہیں، بیان لکھ لیا ہے۔
شہریار آفریدی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہو گئے
10:28 AM, 13 Jun, 2022