لاہور: گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے اور آج پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش جبکہ کراچی میں آج اور کل صبح ورات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے باعث بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔