ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست ، پاکستان کا کلین سویپ 

12:08 AM, 13 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

ملتان : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے کلین سویپ کردیا ہے۔ 

ملتان میں کھیلے جا رہے آخری ون ڈے میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے ۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 86  اور امام الحق نے 62 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 216 پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے میچ 53 رنز سے جیت لیا۔ 

مزیدخبریں