اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری انتہا پسندی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے لیکن دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر عوام حیران ہیں لیکن مغربی ممالک کے متعدد رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے اور وہ آن لائن نفرت سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں لیکن دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مؤثر ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے متعدد رہنماؤں کو صورتحال کی سنگینی کا احساس نہیں ہے لیکن کینیڈین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی برطانیہ میں گزاری ہے اور میں مغربی کلچر کو جانتا ہوں۔ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا۔ اسلامو فوبیا کے باعث مغرب میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ عالمی برادری نفرت انگیز مواد انتہا پسندی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔