پی ایس ایل 6، اسلام آباد کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف

 پی ایس ایل 6، اسلام آباد کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف
کیپشن: پی ایس ایل 6، اسلام آباد کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف
سورس: فائل فوٹو

ابوظبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دے دیا۔

میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور آدھی ٹیم 20 رنز پر پر ڈھیر ہوگئی۔ آصف علی اور افتخار احمد نے شاندار اننگز کھیلیں اور لڑکھراتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ 

آصف اور افتخار  نے چھٹی وکٹ پر 123 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ آصف علی نے 75 اور افتخار احمد 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

لاہور کی جانب سے جیمز فاکنر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔