میری اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹھی ہیں، کویتا

07:44 PM, 13 Jun, 2021

میری اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹھی ہیں، کویتا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کی ذمہ دار شلپا شیٹھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی کے شوہر اور پروڈیوسر راج کندرا کی پہلی بیوی کویتا کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شلپا شیٹھی پر الزام لگاتے ہوئی کہہ رہی ہیں کہ ان کی اور راج کندرا کی طلاق کے پیچھے شلپا شیٹھی کا ہاتھ تھا تاہم اب راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے ان الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔

راج کندرا نے ان کی سابق اہلیہ کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے الٹا اپنی بیوی کے بارے میں کئی انکشاف کیے ہیں اور ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے راج کندرا نے کہا کہ ان کی سابق اہلیہ کویتا کو ان کی موجودہ اہلیہ شلپا شیٹھی کے خلاف بیانات اور انٹرویوز دینے کے لیے کئی ہزار پاؤنڈز دئیے گئے۔

راج کندرا نے اپنی سابق اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ لوگ لندن میں رہتے تھے اس وقت ان کی بیوی کے میرے بہنوئی (بہن کے شوہر) کے ساتھ تعلقات تھے اور جب میں بزنس کے سلسلے میں باہر جاتا تھا تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے تھے۔ مجھے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں میرے گھر والوں یہاں تک کہ میرے ڈرائیور نے بھی بتایا تھا۔

خیال رہے کہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور شلپا راج کندرا کی دوسری بیوی ہیں دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ویان راج کندرا ہے۔

مزیدخبریں