لاہور میں پتنگ کی ڈور نے ایک اور زندگی چھین لی ، مقدمہ درج

لاہور میں پتنگ کی ڈور نے ایک اور زندگی چھین لی ، مقدمہ درج
کیپشن: لاہور میں پتنگ کی ڈور نے ایک اور زندگی چھین لی
سورس: file

لاہور: لاہور میں کٹی پتنگ کی ڈور نے ایک اور زندگی چھین لی ۔تھانہ مستی گیٹ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچہ  خضر حیات جاں بحق ہوگیا ۔

نیو نیوز کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ڈیڑھ بجے تین سالہ خضرحیات کو اس کا والد موٹرسائیکل پر آگے بٹھا کر لے جارہا تھا  کہ کٹی پتنگ کی ڈور   نے ننھے خضرحیات کی  شہ رگ کاٹ دی۔

پولیس نے بتایا کہ تین سالہ زخمی خضر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ بچے کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نےو اقعے  پر گہرے دکھ  اور برہمی کا اظہار کیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ 

دوسری جانب نامعلوم پتنگ باز کے خلاف فلائنگ کائٹ ایکٹ کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔