دلچسپ ڈکیتی، امریکی شہری رہائی کے بعد دوبارہ بینک لوٹنے پہنچ گیا  

Interesting robbery, American citizen returned to bank after release
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک: امریکا سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے ڈکیتی کے ملزم کو ضمانت پر رہائی دی تو اس نے دوبارہ بینک لوٹنے کی ٹھان لی اور وقت ضائع کئے بغیر وہاں پہچ گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کی یہ دلچسپ واردات نیویارک میں پیش آئی۔ ملزم بڑے اعتماد کیساتھ بینک میں داخل ہوا اور کیشئر کو پرچی تھما دی، اس پر لکھا تھا کہ میں بینک لوٹنے لگا ہوں، میرے پاس اسلحہ ہے، چپ چاپ میرے بیگ میں پیسے ڈال دو۔

بینک کے کیشئر نے یہ دھمکی آمیز تحریر پڑھی تو اس کی ہوائیاں اڑ گئیں، اس نے فوری طور پر اس کے حکم پر عمل درآمد کیا اور اس کا بیگ نوٹوں سے بھر دیا۔

لیکن بدقسمتی سے بینک حکام کی اطلاع پر پولیس نے باہر نکلتے ہی اس ڈکیت کو دھر لیا۔

پولیس نے ملزم کو اس سے اگلے روز عدالت کے روبرو پیش کیا تو اس کے وکیل نے ایسے ٹھوس دلائل دیئے پیش کئے کہ جج صاحب بھی لاجواب ہو گئے اور انہوں نے اس ڈکیت کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر کا دلچسپ موڑ یہ ہے کہ ڈکیت کو جیسے ہی رہائی ملی تو اسے اپنا وقت ضائع کرنا مناسب نہ سمجھا اور فوری طور پر ایک دوسرے بینک پہنچ گیا تاکہ اسے لوٹ سکے۔

اس ڈکیت نے اس بینک سے صرف 100 ڈالر لوٹے اور بھاگ کھڑا ہوا لیکن یہاں بھی قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا، وہ کچھ دور ہی پہنچا تھا کہ پولیس دوبارہ اس کے سر پر آ دھمکی اور اسے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔