شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

11:27 PM, 13 Jun, 2020

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ دُرانی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی پر ہجوم کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور گزشتہ روز میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پنجاب کے خادمِ اعلیٰ کو نیب اور عدالت میں جان بوجھ کر ہجوم سے سامنا کرایا گیا جس کی وجہ سے انہیں کورونا وائرس ہوا'۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے لیے پریشان ہوں جو اس ٹیسٹ کی فیس ادا نہیں کر سکتے اور سب کے لیے دعاگو ہوں۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل شہباز شریف میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

مزیدخبریں