لاہور : نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی میں یکسانیت نہیں ہونی چاہیے ،سنجیدگی کے ساتھ ہلہ گلہ بھی ہونا چاہیے اور یہی زندگی کی خوبصورتی ہے ،میرے جتنے بھی دوست ہیں سب دل کے بہت صاف اوربغیر کسی غرض کے پیار کرنے اور عزت دینے والے ہیں اور یہ میری خوش قسمتی ہے ۔
ریشم نے کہاکہ آج کے دور میں ہر انسان کو دوسرے انسان سے کوئی نہ کوئی غرض ضرور ہوتی ہے اور اگر ایسے دور میں آپ کو بے لوث دوست مل جائیں آپ دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں۔
ریشم نے کہا کہ زندگی میں سنجیدگی کے ساتھ تھوڑا ہنسی مزاح، ہلہ گلہ بھی ہونا چاہیے اور اے زندگی کا لازمی جزو بنانا چاہیے لیکن میں اس کی بھی قائل ہوں کہ اس کی بھی ایک حد ہونی چاہیے ۔