رابی پیرزادہ کو پینٹنگز بنانے کے باقاعدہ آرڈر ملنا شروع ہو گئے

11:41 AM, 13 Jun, 2020

لاہور:شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کو پینٹنگز بنانے کے باقاعدہ آرڈر ملنا شروع ہو گئے ۔

بتایا گیاہے کہ رابی پیرزاد ہ نے ایک خاتون کی خواہش پر ان کے گھر کے بیرونی حصے کو پینٹنگ کی شکل میں تیار کیا ہے جس کا انہیں معقول معاوضہ دیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ایک ماہ کی محنت سے اسے مکمل کیا ہے اور پہلی دفعہ اتنی تھک گئی کہ ہاتھ بھی درد ہونا شروع ہو گئے ۔

انہوں نے کہاکہ میں سوچ رہی تھی کہ مجھے لاکھوں روپے کے کنسرٹ ملتے تھے لیکن سکون اور اطمینان نہیں تھا لیکن اب جو سکون میسر آیا ہے وہ لاکھوں روپے کے کنسرٹ سے کہیں بڑھ کر ہے ، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا رب میری مدد کر رہاہے ۔

مزیدخبریں