فیس ماسک اور لاک ڈاﺅن کورونا کی نئی لہر سے بچا سکتا ہے، تحقیق

فیس ماسک اور لاک ڈاﺅن کورونا کی نئی لہر سے بچا سکتا ہے، تحقیق

لندن:برطانوی سائنسدانوں نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن اور فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے پھیلنے میں کمی کر سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کی شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس ماسک کا ہر وقت استعمال اور لاک ڈاون سے کورونا وائرس کی نئی لہر کو پھیلنے سے روکا جا سکتاہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمام لوگوں کے فیس ماسک پہننے سے وائرس کا پھیلاو بہت زیادہ حد تک ختم ہو جاتا ہے۔

ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ معیشت کو بھی دوبارہ کھولاجا سکتا ہے۔سائنسدانوں کی تحقیق میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر میں بنائے گئے فیس ماسک بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔