اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز مشرف کے آمرانہ دور کے خلاف چٹان کی طرح برسوں ڈٹے رہے۔
ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک دہائی بعد بھی انتقامی کارروائی کا مقابلہ کرتے ہوئے حمزہ شہباز مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہیں۔
نون لیگی رہنما حمزہ شہباز کو مخاطب کر کے انہوں نے کہا کہ آپ کی بیٹی سماویہ ان لمحات اور آغوش کو یاد کر رہی ہوگی۔
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز ہمیں آپ پر فخر ہے، اللّٰہ تعالیٰ صبر کا پھل دیتا ہے۔