وسط ایشیا کے ممالک سے تجارتی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں:شاہ محمود قریشی

10:12 PM, 13 Jun, 2019

بشکیک : وفاقی وزیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے وسط ایشیا کے ممالک سے تجارتی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں ، پاکستان پر امن ملک ، کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ,کرغزستان کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے لیے وسط ایشیا کی تمام ریاستیں اہم ہیں ,کرغزستان میں اس وقت 2600 پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں جوکہ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں گے , انھوں نے کہا کہ میں کرغزستان کے تاجروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک میں آ کر کاروباری مواقعوں کو جانچیں اور دیکھیں کہ وہ کس طرح پاکستان سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں.

پاکستان وسط ایشیائی ممالک کی تجارتی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے ، پاکستان میں امن و استحکام میں بہتری آئی ہے ,ہمارے بجٹ کا نصف حصہ ماضی کی حکومتوں کے قرضوں کو چکانے میں گزر جاتا ہے ۔

مزیدخبریں