صحت مند جلد اور وزن گھٹانے کے لئے آج سے ہی ڈیٹوکس واٹر کا استعمال شروع کر دیں

07:41 PM, 13 Jun, 2019

لاہور:خوبصورت اور صحت مند جلد اوروزن کم کرنے کے لئے ڈیٹوکس واٹر کا استعمال کم قیمت ہونے کے ساتھ نہایت مفید بھی ہے۔

تمام ا فراد خاص طور پر خواتین اپنی خراب جلد اورموٹاپے کی طرف سے پریشانی کا شکار رہتی ہیں ،اور موٹاپا نہ صرف دیکھنے میں برا لگتا ہے بلکہ یہ کافی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے.

واٹر ڈیٹوکس گھر میں بنایا جانے والا ایسا مشروب ہے جسے استعمال کرنے سے جلد کی رنگت نکھرتی ہے اور وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے,اسے بنانا بے حد آسان ہے۔

اس کے لئے آپ کو ایک لیمن ،ایک کھیرا،پودینے کے پتے تقریبا 1/3 کپ اور ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا درکار ہو گا,لیمن اور کھیرے کے باریک سلائس کاٹ لیں اور انہیں پودینے کے پتوں اور ادرک کے ٹکڑے کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ لیٹر پانی میں رات بھر کے لئےبھگو دیں اور صبح دو گلاس نہار منہ پی لیں اور باقی پانی دن بھر وقفے وقفے سے پیتے رہیں ۔

تقریبا ایک مہینہ اسے روزانہ پینے سے آپ اپنی جلد میں واضح دلکشی اور وزن میں کمی دیکھیں گے۔

مزیدخبریں