پریانکا چوپڑا یونیسیف کی طرف سے ایوارڈ برائے انسانی حقوق کے لئے نامزد

 پریانکا چوپڑا یونیسیف کی طرف سے ایوارڈ برائے انسانی حقوق کے لئے نامزد
کیپشن: image by official instagram account: prianka chopra

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا  کو یونیسیف کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ برائے انسانی حقوق کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے،یونیسیف کی طرف سے باقاعدہ ایوارڈ دیے جانے کی تقریب دسمبر میں منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق،بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  کو یونیسیف کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ برائے انسانی حقوق کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے، وہ دسمبر میں یہ ایوارڈ وصول کریں گی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ افریقی ممالک کے بچوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یونیسیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ساری دنیا کے بچوں کے حقوق،صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق کے لئے یونیسیف کی طرف سے جدوجہد کرتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں پریانکا چوپڑا پاک بھارت تناﺅ کے دوران اس وقت کافی تنازعات کا شکار رہیں جب انہوں نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ میں بھارت کو جنگ میں پہل کرنے کا مشورہ دیا تھااور اس موقع پر بارڈر کے دونوں اطراف سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی یو نیسیف کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔