ہالی ووڈ ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم " ساہو" کا ٹیزر ریلیز

06:04 PM, 13 Jun, 2019

ممبئی : بالی ووڈ کی نئی فلم ساہو کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، پہلی بھارتی فلم ہے جس کی ایکشن کوریو گرافی ہالی ووڈ سٹار کینی بیٹس کی نگرانی میں کی گئی ہے جوکہ ٹرانسفارمر ، مشن امپوسیبل ، رش آوور اور دیگر معروف فلموں میں خدمات انجام دے چکے ہیں ,فلم کے ٹیزر میں ہالی ووڈ کی فلموں کی طرح ایکشن اور تھرلر کو واضح دیکھا جا سکتا ہے ، فلم میں معروف بھارتی ہیروئن شردھا کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں  ، شردھا کپور کے ساتھ جیکی شروف ، نیل نتینی مکیش ، مہیش منجریکر ، چنکی پانڈے اور دیگر بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں , فلم کے ٹیزر کو بالی ووڈ سٹار شردھا کپور نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ میں شیئر کیا ہے۔

فلم کو بھارت کے یوم آزادی پندرہ اگست کو سینماگھروں میں ریلیز کیا جائے گا ، فلمی پنڈتوں کے مطابق ہالی ووڈ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں 

مزیدخبریں