لاہور: اداکار علی رحمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر کتوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام کتوں کے مالکوں کو ان سے گھر کے ممبر کی طرح برتاﺅ کرنے کی اپیل کی ہے۔
معروف ٹی وی اور فلمی اداکار علی رحمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کتوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سےاپیل کی ہے کہ وہ تمام لوگ جو اپنے گھر میں پالتو جانور اور خاص طور پر کتے رکھے ہوئے ہیں انہیں اپنے کتوں سے گھر کے ممبر کی طرح برتاﺅ کرنا چاہیے۔
علی رحمان نے مزید کہا کہ ان کا بہت دل دکھتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ لوگ پالتو کتوں کو گیراج میں یا گھر سے باہر باندھ دیتے ہیں،علی رحمان کے مطابق انسان جب کسی ذہنی دباﺅ یا پریشانی میں ہوتا ہے تو گھر کے پالتو جانور بالخصوص کتوں کے ساتھ وقت گزار کر ہشاش بشاش ہو جاتا ہے۔