آشیانہ اقبال ہاوسنگ ریفرنس، شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش

11:04 AM, 13 Jun, 2019

لاہور: رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

 آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا حمزہ شہباز کہاں ہیں۔ آج ان کی حاضری ہونی تھی۔ وکیل نیب نے جواب دیا حمزہ شہباز نیب کی حراست میں ہیں ان کی دونوں کیسز میں گرفتاری ڈال کر ریمانڈ لیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے کہا کہیں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا میرا علاج لندن میں ہو رہا تھا اور علاج کے لیے بیرون ملک میں رہا۔ عوام کے کروڑوں روپے مختلف پروجیکٹس میں بچائے اور عوام کا پیسہ نہیں کھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمانداری سے دن رات کام کیا جبکہ قوم کی خدمت کی۔ مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے اور آشیانہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ کمرہ عدالت سے چلے گئے۔

مزیدخبریں