'ملکی دفاع کیلئے پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے'

'ملکی دفاع کیلئے پاک فوج ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے'
کیپشن: کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آرمی چیف کا کانفرس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں حاصل شدہ ثمرات علاقہ میں مزید امن اور استحکام کا باعث بنیں گے۔ اس کی کامیابیوں کو آگے لے کر جایا جائے گا۔ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں موثر جواب کو سراہا۔