پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ایڈن برگ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیت لی، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے 84 رنزسے کامیابی حاصل کی۔

گرین شرٹس نے میچ جیت کر مزہ دوبالا کر دیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 167 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن پہلے اوور سے مشکلات کا شکار رہی۔ فہیم اشرف نے تین جبکہ عثمان شنواری نے دو شکار کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں نئی ٹیم کی انٹری
   

شاندار آغاز کے بعد پاکستان ٹیم لڑکھڑا گئی تھی مگر شعیب ملک پھر سے ڈھال بن گئے۔ سابق کپتان شعیب کے 22 گیندوں پر 49 رنز کی بدولت پاکستان ٹیم 166 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ فخر زمان نے 33، احمد شہزاد نے 24، حسین طلعت اور شاداب خان نے 17 رنز اسکور کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے: چوہدری نثار
    

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں