نیب نے نندی پور پاور پراجیکٹ پر تحقیقات شروع کر دیں

10:46 PM, 13 Jun, 2018

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے چیئرمین نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

7 جون کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کو منصوبہ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

نندی پور پاور پراجیکٹ گوجرانوالہ کو آؤٹ سورس کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے: چوہدری نثار
  

واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کیلئے فون
 
 
     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں