اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تنقیدی توپوں کا رخ پرویز رشید کی طرف کر دیا، کہتے ہیں پرویز رشید کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سینیٹر پرویز رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کرتوت بے نقاب ہو جائیں تو سر شرم سے جھک جائیں گے، پرویز رشید نے پارٹی میں خوش آمد کو منشور کا حصہ بنایا ہے اور ان جیسے لوگ خوش آمد کی بد ترین مثال ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کا پیر اقبال شاہ اور عامر اقبال شاہ کو منانے کیلئے فون
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی غداروں نے (ن) لیگ پرسیکولر نظریہ مسلط کیا اور ن لیگ کو فیملی پارٹی بنانے کے مشورے دیئے، پرویز رشید اخلاقی، سیاسی اور نظریاتی پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ملک کے ڈکٹیٹرز کا تحفظ چیف جسٹس کی کرسی کرتی ہے: جاوید ہاشمی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں